Official Website

رحیم یارخان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل

211

رحیم یارخان میں چچا زاد بھائیوں نےغیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو ماں سمیت قتل کردیا۔بستی یار محمد کی رہائشی 2 بہنوں نے پسندکی شادی کیلئے دارلامان میں پناہ لے رکھی تھی، انہیں عدالت کے حکم پر کل لواحقین کےحوالے کیا گیا، ان کے گھر پہنچنے پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے دونوں بہنوں کوقتل کردیا۔بہنوں کو بچاتے ہوئےتیسری بہن بھی جان سے چلی گئی جب کہ گولی لگنےسے لڑکیوں کی ماں بھی چل بسی۔ پولیس نے 3 ملزموں سلیمان، ساجد اور زاہد کو گرفتارکرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔