Official Website

این اے 133؛ پہلا الیکشن دیکھا جس میں ہارنے، جیتے اور حصہ نہ لینے والے سب خوش ہیں، شیخ رشید

284

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد پہلی بار دیکھا کہ ہارنے، جیتنے اور حصہ نہ لینے والی تمام پارٹیاں خوش ہیں۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کل کے الیکشن سے سبق سیکھنا چاہیئے، جہاں انسانی ہمدردی ہو وہاں دس فیصد ووٹ ویسے ہی پڑ جاتے ہیں، شائستہ بی بی دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں، اگلے الیکشن سے ووٹوں کی تعداد 13 کروڑ ہو جائے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے ضمنی الیکشن کے بعد جیتنے والی پارٹی بھی خوش ہے، ہارنے والی اور حصہ نہ لینے والی پارٹی بھی خوش ہے، ایسا الیکشن زندگی میں نہیں دیکھا، کل کے الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں صرف میڈیا ہاوسز کے سہارے زندہ ہیں، پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ بریانیاں اور حلوے خالی پڑے رہے لوگوں نے منہ نہیں مارا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے کے بعد سے میں ڈپریشن میں ہوں، بہت افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم بھارت پر الزام لگاتے تھے کہ وہاں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک ہوتا ہے، جب تک قانون پر عمل دار آمد نہیں ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف پکا ہاتھ نہیں ڈالیں گے تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔