Official Website

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد گرفتار

236
Banner-970×250

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز کئے، مختلف اضلاع میں 29 آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، اور ان کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی، سید جعفر شامل ہیں، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے، اور ان کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کو صوبے کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔