Official Website

ہندتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت آر ایس ایس،بی جے پی گٹھ جوڑ ہے، پاکستان

200
Banner-970×250

اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑ ہے۔آر ایس ایس چیف کا اشتعال انگیزبیان مسترد کرتے ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا بیان میں کہنا تھا کہ آر ایس ایس چیف موہن بھگوت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی مذمت اوراسے مستردکرتے ہیں ۔ ہندتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس-بی جے پی گٹھ جوڑ ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس حقائق کو قبول کریں اور پرامن بقائے باہمی کے تقاضوں پر عمل کرنا سیکھیں۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہندتوا سوچ اور اکھنڈ بھارت نظریہ کی وجہ سے خطے کےامن و استحکام کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ بھارت کے ان خطرناک ہتھکنڈوں کا مقصد ملک میں موجود اقلیتوں کو پسماندہ رکھنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو منظم طریقے سے غصب کرنے اور کشمیریوں پر جاری ظلم کی گواہ ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مخالفت کی ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پرعزم رہتے ہوئے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔