Official Website

ابرار لاہوتی نے لنڈا غرے پہاڑ غورزئی پایاں کا مقدمہ ا ے ڈ ی معدنیات کے سامنے پیش کر دیا

370
Banner-970×250

کوہاٹ (بیورو رپورٹ) نوجوان صحافی و سوشل ورکر ابرارلاہوتی نے لنڈا غرے پہاڑ غورزئی پایان کوہاٹ کا مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات کے سامنے پیش کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل غورزئی پایان سے جنرل کونسلر کے امیدوار اور نوجوان صحافی ابرارلاہوتی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ معدنیات کوہاٹ قاسم جمال سے ان کے دفتر میں غورزئی پایان لنڈا غرے پہاڑ لیز کے حوالے سے اہم ملاقات، ابرارلاہوتی نے لنڈا پہاڑ لیز کے حوالے سے عوامی ردعمل ، آبادی اور پینے کے صاف پانی کے ٹیوب ویل سمیت غورزئی پایان کے ماؤں ،بہنوں کی بے پردگی کے حوالے سے اے ڈی معدنیات کو مکمل بریف کیا اور متعلقہ لیز ہولڈر و ٹھیکیدار کو مائننگ شروع کرنے سے پہلے متعلقہ انجینئر ودیگر ٹیکنیکل سٹاف کو لیز ایریا کو چیک کرنے اور فزیبیلٹی رپورٹ تیار کرنے اور ٹیکنیکل بنیادوں پر متعلقہ لیز کو ختم کرنے کی استدعا کی ، جس پر اے ڈی قاسم جمال نے متعلقہ سٹاف کو لیز ایریا کی دوری کرنے اور جلد ازجلد فزیبیلٹی رپورٹ تیار کرنے سمیت غورزئی پایان کے عوام کی تحفظ ،صحت اور پینے کے صاف پانی کے اکلوتے ٹیوب ویل کو ہر حال میں برقرار رکھنے سمیت بلاسٹنگ سے بچانے کے لئے عوام کی مرضی کے مطابق محکمہ معدنیات فیصلہ کرے گی اس موقع پر ابرارلاہوتی نے مذکورہ لیز کو کینسل کرنے کیلئے تحریری درخواست بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو پیش کی جسے کاروائی کے لئے اے ڈی نے متعلقہ سٹاف کو فارورڈ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔