Official Website

ہنگو‘ ڈی پی او اکرام اللہ کا تھانہ بلیا مینہ اورزرگری چیک پوسٹ کا دورہ

343
Banner-970×250

ہنگو(چیف رپورٹر) ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ اکرام اللہ خان(;808380;) کاتھانہ بلیامینہ اورزرگری جائنٹ پولیس پوسٹ کا اچانک دورہ ۔ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور تھانہ کے روز مرہ معمولات کوچیک کیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے زرگری جائنٹ پولیس پوسٹ میں موسم سرماشجرکاری کا افتتاح کرتے ہوئے پودا بھی لگایا ۔ تفصیلات کےمطابق ضلعی پولیس سربراہ ہنگو اکرام اللہ خان کل اتوار کےروز اچانک دورے پر تھانہ بلیامینہ پہنچے جہاں انہوں نے تمام ریکارکاتفصیلی معائنہ کیا ۔ دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے کے تمام دفتری ریکارڈ بشمول رجسٹر،روزنامچہ،ایف ائی ار ،خط وکتابت سمیت مختلف رجسٹرات کوچیک کیا ۔ ڈی پی او نےتھانے میں درج مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لیا اورمتعلقہ پولیس حکام کوسنگین مقدمات خصوصا قتل واقدام قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں سوفیصدکارکردگی دکھانےاور مقدمات کی کامیاب تفتیشی عوامل میں بھرپور پیشہ ورانہ کردار ادا کرنے کےبارے میں خصوصی ہدایات جاری کردیں ۔ اہلکاروں سےملاقات میں ڈی پی او نے کہا پولیس عوام کی خادم فورس ہے اورتمام اہلکارعوام کےساتھ روز مرہ معملات میں حسن اخلاق کا مظاہرہ کریں اورقانون وانصاف کےتقاضوں کومدنظر رکھتے ہوئے پولیس کےساتھ وابستہ عوام کےتمام امور میں میرٹ پرکام کرنےکےعمل کویقینی بنائیں ۔ بعد ازاں ضلعی پولیس سربراہ نےزرگری میں قائم جوائنٹ پولیس پوسٹ کا بھی دورہ کیاجہاں فرنٹئیرکورکےجوانوں نےضلعی پولیس سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اورفرنٹئیرکورکےجوانوں سےملاقات کی اوران کاحوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں سے دور سردی کےاس نامساعد موسم میں خدمات سرانجام دینے والے جوان ملک وقوم کےہیروزہیں ۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نےپولیس پوسٹ میں موسم سرما شجرکاری کا افتتاح کرتے ہوئے پودا بھی لگایا ۔