Official Website

سپینکئی کیڈیٹ کالج وزیر ستان میں سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ شو کا انعقاد

413

جنوبی وزیرستان (عرفان اللہ محسود سے) سپینکئی کیڈٹ کالج وزیرستان میں محسود ویلفئیر ایسوسی ایشن کے سالانہ ٹیلینٹ ایوارڈ شو منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ایم این اے مولانا جمال الدین صاحب، ممبر صوبائی اسمبلی حافظ عصام الدین صاحب، سابقہ سینٹر مولانا صالح شاہ صاحب، حاجی سعید انور محسود، دیگر ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت تمام محکموں کے سربراہان اور کثیر تعداد میں علاقائی مشران اور دیگر پارٹیوں کے عمائدین نے شرکت کی جس میں وطن عزیز اور خاص کر وزیرستان کے علاقائی ترقیاتی اور خاص کر تعلیمات کے مختلف شعبہ جات کی کوتاہیاں اور نمایاں کمی کو پورا کرنے پر اتفاق رائے کی، جس پر ہر ایک نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا،، بعدازاں تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو پوزیشن ہولڈر اور اساتذہ کو حسن کارکردگی سے نوازا کیا گیا، اور پروگرام کے اختتام پر جنوبی وزیرستان سے منتخب ایم این اے مولانا جمال الدین صاحب نے پورے ملک اور فاٹا وزیرستان کیلئے امن و معاشی ترقی کی خصوصی دعا فرمائی ۔ ۔ !!