وزیر ستان ماربل فیکٹری کے مالکان کا حکومت سے وعدہ پورا کرنیکا مطالبہ
جنوبی وزیرستان(نمائندہ خصوصی) سب ڈو یژن لدھا کے علاقے مکین کے گاؤں زیئرسر میں قائم ماربل فیکٹری آپریشن راہ نجات کے باعث کھنڈرات میں تبدیل، 1985 میں بننے والی ماربل فیکٹری مالکان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے علاقے کی واحد مسمار وزیرستان ماربل فیکٹری کا معاوَضہ اور بحال کرنے کی یقین دہانی نہیں ہوئیں ، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری کی بحالی کےلئے اقدامات کریں ، تاکہ علاقے کے بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکے