Official Website

کرک‘ پارٹی کے دو صوبائی نائب صدور کی شاکر اللہ حواری کی مکمل حمایت کا اعلان

361
Banner-970×250

کرک ( نمائندہ خصوصی) تحصیل مئیر تخت نصرتی امیدوار شاکراللہ حواری کی ایک اور بڑی کامیابی،پارٹی کے دوصوبائی نائب صدور سمیت تحصیل بھر کے تمام لیگیوں نے بلدیاتی الیکشن میں انکی کامیابی کیلئے تن،من دھن کی بازی لگانے کا اعلان کردیا ۔ گذشتہ شام اس سلسلے میں پارٹی کے صوبائی نائب صدر سراج خٹک کے حجرے میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی نائب صدر حاجی نورور جان اور تحصیل مئیر امیدوار سمیت پارٹی کے تحصیل سطح کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ شاکراللہ حواری سمیت پارٹی کے تینوں تحصیل مئیر امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور محنت اور مہم چلائیں گے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بعدازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بھی حاجی سراج،حاجی نورورجان اور احمد ضیاء نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں انشاء اللہ تینوں امیدواروں کی کامیابی کیلئے تن،من دھن کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے اور تینوں کی کامیابی کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کو کرک کی سپریم قوت ثابت کریں گے ۔