Official Website

بی ڈی شاہ ‘ مکوڑی میں پبلک سکول میں آگ لگنے کی اطلاع

386
Banner-970×250

کرک ( نمائندہ حصوصی ) کرک کے تحصیل بانڈہ داوَد شاہ کے علاقے مکوڑی میں ملت پبلک سکول میں آگ لگنے کی اطلاع ، ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے فائر وہیکل کو فائر فاءٹنگ اور ایمبولینس کو میڈیکل ٹیموں کے ساتھ موقع پر روانہ کر دیا گیا ، آگ گیس لیکج کے باعث لگی ، حادثے میں 2 بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے موقع پر پہنچ کر مسلسل آدھا گھنٹہ آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا ، زخمی بچوں کو فوری طور ابتدائی طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے ڈاکٹر کے عین مشورے کے مطابق پشاور منتقل کر دیا !