Official Website

ڈی پی او اور ڈی سی کرک کا شجر کاری کیلئے موزوں جگہ کا دورہ

283

کرک(نمائندہ حصوصی) ڈپٹی کمشنر کرک تنویر الرحمن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کے ہمراہ شجر کاری کیلئے موزوں علاقے چوکارہ کے مضافات کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کرک نے موقع پر موجود جنگلات اور زراعت کے ذمہ دار حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان علاقوں میں شجر کاری کی جائے تو اس سے ماحول پر مثبت اثرات نمودار ہونگے اور علاقہ میں ہریالی ہو گی ۔ جس سے علاقے کے عوام کیلئے بھی سیر وتفریح کیلئے جگہ میسر ہوگی اور ساتھ ہی درختوں اور پودوں کی وجہ سے یہاں پر شہد کے پیداور کیلئے بھی مواقع مل جائینگے جن سے شہد کے پیداور میں اضافہ ہوگا اور علاقائی مکینوں کو ایک آسان روزگار بھی مل جائے گا ۔ جس سے قریبی مکینوں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی ۔