Official Website

ڈی پی او شفیع اللہ اور ڈی سی تنویر الرحمن کا نیو پولیس لائن کرک کا دورہ

357
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے ڈپٹی کمشنر کرک تنویر الرحمن کے ہمراہ نیو پولیس لائن کرک کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر پولیس لائن کے تعمیراتی کام نہ ہونے پر افسران نے ناراضگی کا اظہار کرکے پراجیکٹ انجینئر سے کام کے تاخیر کی وجہ دریافت کرکے وضاحت مانگ لی ۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے انجینئر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد دوبارہ تعمیراتی کام کو شروع کرکے پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔ کیونکہ آپ کی عدم دلچسپی اور کام نہ ہونے کی وجہ سے پورے تعمیراتی کام کا برا حال ہے جو تباہ ہو کر کھنڈر کی صورت اختیار کرنے لگا ہے اور ڈی پی او کرک نے پراجیکٹ انجینئر سے کہا کہ فنڈ فراہم کرنے کیلئے میں اپنی پوری کوشش کرونگا اور بہت جلد آپ کو پوری فنڈ فراہم ہو جائے گی ۔