ڈی پی او شفیع اللہ خان کا تھانہ شاہ سلیم کے مختلف علاقوں کا دورہ
کرک(نمائندہ حصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے تھانہ شاہ سلیم کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا ۔ ڈی پی او کرک نے نئے تعینات ایس ایچ او شاہ سلیم عاطف خان کو جوانمردی، دلیری اور جوش و جذبے کیساتھ فراءض ادا کرنے اور عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی ۔ جبکہ تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او سعید خان کو علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بروقت اقدامات اپنانے اور تحت نصرتی عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ تاہم اس موقع پر ڈی پی او کرک نے تحصیل تحت نصرتی کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیوں پر موجود پولیس جوانوں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں عوام کی بے لوث خدمت کرنے، عوام اور شہریوں کیلئے خدمات کو سراہ کر ان کی حوصلہ افزائی کرکے تھپکی دے کر شاباش دی اور کہا کہ عوام کی خدمت کے مواقع اور رات کی تاریکی میں ان کے جان ومال کی حفاظت کا ذمہ حضرت عمر کا اثاثہ ہے ۔