Official Website

پارٹی قائدین کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے تحصیل میئر ٹکٹ جاری کیا‘ عظمت خٹک

295
Banner-970×250

کرک( سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی ضلعی صدر اور تحصیل امیئر اُمیدوار عظمت خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حصول ٹکٹ کیلئے کوشش، لابنگ کرنا ہر ورکر کا جمہوری حق ہے، پارٹی قائدین نے مجھ پر اعتماد کرکے الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دیا ۔ کبھی ٹھیس نہیں پہنچاءونگا ۔ سیٹ جیت کر پارٹی کو گفٹ کرونگا ۔ پارٹیوں کا الیکشن ہے، پی ٹی آئی میدان میں ہے، باقی پارٹیوں نے بھی اپنے اُمیدوار نامزد کر دیئے ہیں ، میدان سمجھنے کے بعد پتہ چلے گا ۔ کہ کونسان پارٹی پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے میدنا میں آتا ہے، بلا عمران خان کا نشان ہے، اور عمران خان کے سپاہی میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، پورے یقین کیساتھ کہتا ہوں کہ تحصیل چیئر مین جیت کر دکھاءونگا ۔ انہوں نے مزید کاکہ ہم 8 اُمیدوروں نے زمیندار ہاءوس ( ڈاکٹر اخلاق حجرے) میں باہمی مشاورت کے بعد الیکشن میں تحصیل میئر سیٹ جیتنے کیلئے فیصلہ کیا تھا کہ پارٹی کیطرف سے جس اُمیدوار کو ٹکٹ مل گیا باقی سارے اُمیدوارت سمیت ورکرز اسکا پھر ساتھ دینگے اور ہر ممکن تعاءون کریں گے ۔ عظمت خٹک نے مزید کہاکہ اب چونکہ پارٹی قائدین نے مجھ پر اعتماد کرکے تحصیل میئر الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دیا ہے، تحصیل کرک کے سارے پی ٹی آئی ورکرز میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، اور پی ٹی آئی ورکرز عوام کی بھر پور تعاءون سے کرک تحصیل میئر سیٹ جیت کر پارٹی کو گفٹ کریں گے ۔