Official Website

صابر آباد ‘ گریڈ اسٹیشن میں دوسرا 1200 ایمپیئر ٹرانسفارمر پہنچ گیا

386
Banner-970×250

کرک( نامہ نگار) صابر آباد کے گریڈ اسٹیشن میں دوسرا ٹرانسفارمر پہنچ گیا، 1200 ایمپیئر لوڈ برداشت کریں گا ۔ علاقے میں ٹرپینگ کا مسئلہ حل ہو گا، گزشتہ روز صابر آباد کے گریڈ اسٹیشن میں بجلی کا دوسرا بڑا ٹرانسفارمر پہنچ گیا ۔ عوامی احتجاج اور دھرنے سمیت خواتین کا احتجاج با لا آخر رنگ لے آیا ۔ نیا ٹرانسفارمر گو کہ پرانی حالت میں ہے مگر زراءع کا کہنا ہے کہ یہ ٹرانسفارمر 1200 ایمپیئر لوڈ برداشت کر سکتا ہے ۔ اور اس سے بیک وقت تین فیڈر چل سکتے ہیں ، جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کے ٹریپنگ کا شدید ختم ہو جائیگا ۔ جو اوور لوڈ نگ سے بنا تھا، عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، امکان ہے کہ یہ ٹرانسفارمر دو سے تین ہفتے کے دوران کام شروع کر دیگا ۔