جنوبی وزیر ستان‘ خسرہ و روبیلا ویکسین مہم‘ سول ڈیفنس رضا کار پیش پیش
ویکسی نیشن مہم میں سول ڈیفنس فورس کے رضا کارمحکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں
جنوبی وزیرستان (وسیم محسود سے) جنوبی وزیرستان خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم میں‘سول ڈیفنس فورس کے رضا کار پیش پیش تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 15 نومبر سے جاری خسرہ اور روبیلا ویکسی نیشن مہم میں سول ڈیفنس فورس کے رضا کارمحکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں سول ڈیفنس آفیسر جنوبی وزیرستان عصمت نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 15 نومبر سے جاری خسرہ اور روپہلا مہم کے لیے ہم نے رضاکاروں کو باضابطہ ٹریننگ دی اور ان کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور مختلف اعلی حکام نے باقاعدہ بریف کیا اس وقت یہ رضاکار محکمہ صحت جنوبی وزیرستان کے اہلکاروں کے ساتھ جاری خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم میں باقاعدہ شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ سول ڈیفنس رضاکار۔روبیلا اور خسرہ ویکسینیشن مہم میں عوامی رائے کو ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کے خسرہ اور روبیلا جان لیوا بیماریاں ہیں اور اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنایا جائے