Official Website

سرائیکی اتحاد کی علیحدہ اپنی سیاسی پہچان ہے‘سلیم خان گنڈا پور

سرائیکی اتحاد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی‘ افتاب بلوچ، عباس بلوچ

28

ٹانک (عرفان اللہ محسود سے) ٹانک پی پی پی کے ضلعی صدر و امیدوار تحصیل میئر سردار ہدایت اللہ گنڈہ پور کی رہائش گاہ پر سرائیکی اتحاد کے بانی اراکین سلیم خان گنڈہ پور؛ سابق ضلعی نائب ناظم آفتاب بلوچ؛ عباس بلوچ؛ کا کہنا تھا کہ سرائیکی اتحاد کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کسی فرد کو حق حاصل نہیں انکا کہنا تھا کہ سرائیکی اتحاد کی علیحدہ اپنی سیاسی پہچان ہے اور سرائیکی ا تحاد کے فیصلے سرکردہ مشران کی اتفاق رائے اور عوام سے مشاورت کے بعد عمل میں لائے جاتے ہیں سلیم گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ سرائیکی اتحاد نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تاحال کسی سیاسی جماعت کیساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا انکا کہنا تھا کہ سرائیکی اتحاد کے سابق امیدوار رمضان شوریٰ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے مبینہ دس لاکھ کے عوض اپنی وفاداریاں بدل دی ہیں انکا کہنا تھا کہ سرائیکی اتحاد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی؛