Official Website

تخت نصرتی کی سیاست میں ڈرمائی تبدیلی‘ شاکر اللہ حواری کو (ن) لیگ کا ٹکٹ جاری

صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے خٹک قومی تحریک کے تحصیل میئر امیدوار شاکراللہ حواری کو پارٹی ٹکٹ دیکر انکی پوزیشن مزید مستحکم کردی

39

کرک (نمائندہ خصوصی)تحصیل تخت نصرتی کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے خٹک قومی تحریک کے تحصیل میئر امیدوار شاکراللہ حواری کو پارٹی ٹکٹ دیکر انکی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔گزشتہ روز اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی کے صوباء نائب صدر حاجی نورورجان کے ہمراہ پشاور جاکر پارٹی کے صوباء صدر انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی اور پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے باضابطہ درخواست دی جنہوں نیفوری قبول کرتے ہوئے انکو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جس پر انہوں نے صوباء صدر کا شکریہ ادا کیا اوراس نیکی کا بدلہ تحصیل مئیر کی نشست بھاری اکثریت سے جیتنے کی صورت میں دینے کی یقین دہانی کراء واضح رہے شاکر اللہ حواری کو پارٹی کے ضلعی صدر میاں اخلاق یونس،جنرل سیکرٹری محمد ریاض اور خواتین ونگ کی صوباء نائب صدر شازیہ اورنگزیب کی حمایت پہلے ہی حاصل تھی بعدازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد ایک اور بڑی پارٹی بھی سپورٹ کرنے کا اعلان کریگی جس کے بعد وکٹ کے چاروں طرف سٹروک کھیل کر مخالف امیدواروں کے چکے چھڑواونگا