Official Website

پولیس آفسران DRC ممبران کیساتھ تعاؤن کریں‘ ڈی پی او شفیع اللہ خان

DRC کے چیئرمین عزیز اللہ، لیگل ایڈوائزر جاوید حسن اور ممبران کیساتھ عوامی تنازعات کے حل کیلئے پوری تعاون و مدد دی جائے

32

کرک(نمائندہ حصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے ضلع کے تمام پولیس افسران کو ایک تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں DRC کے چیئرمین عزیز اللہ، لیگل ایڈوائزر جاوید حسن اور ممبران کیساتھ عوامی تنازعات کے حل کیلئے پوری تعاون اور قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت ہوئی ہے۔ اور ایس ایچ اوز کو فریقین کو بروقت اطلاعیابی اور ڈی آر سی طلب کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کہ اگر کوئی فریق ڈی آر سی میں حاضر نہ ہو تو ان کو پولیس کے ذریعے ڈی آر سی بلوانے کی ہدایت ہوئی ہے۔ جبکہ ڈی آر سی کی جانب سے فریقین کے مابین باہمی رضا مندی کے بعد کسی ایک فریق کے فیصلہ نہ ماننے پر یا جائز فیصلے سے بعد میں رو گردانی کرنے کی صورت میں ان کیخلاف قانون کیمطابق کاروائی کی ہدایت ہوئی ہے۔