Official Website

پارٹی کے اندر شاہد خٹک کی اجارہ داری قائم تینوں تحصیلوں کے ٹکٹ اپنے مرضی سے اپنوں کے حوالے

تحصیل کرک کیلئے پارٹی کے ضلعی صدر عظمت خٹک، تخت نصرتی کیلئے سجاد ماموں اور بانڈہ داؤد شاہ کیلئے عنایت اللہ المعروف شیخ رشید کو ایم این اے کے ذریعے ٹکٹ مل چکے ہے، آج جمع کریں گے

361
Banner-970×250

کرک(محمد نواز خٹک سے) ایم این اے شاہد خٹک نے تحریک انصاف کے اندراپنی اجارہ داری قائم کر لی، میئر کی تینوں ٹکٹس اپنے من پسند اُمیدواروں کے حوالے، آج جمع کریں گے، حاجب غنی اور عاصم خٹک کا کرک تحصیل جبکہ نوید پرنس اور کامران قاسم کا تخت نصرتی سے آزاد الیکشن لڑنیکا امکان، تحریک انصاف کے اندر تنظیم اور پارلیمانی کمیٹی کے نام پر سیاسی دکانیں چمکانے والوں کی چھٹی، تفصیلات کے مطابق انتہائی اندرونی ز رائع تحریک انصاف کے یہ بات کنفرم کر رہے ہے کہ ایم این اے شاہد خٹک نے ہفتہ کے روز 3 بجے ٹکٹ سی ایم ہاؤس سے خاص کرکے ضلعی صدر کو حوالے کر دیئے۔جس میں تحصیل کرک کیلئے پارٹی کے ضلعی صدر عظمت خٹک کو پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ تحصیل تخت نصرتی کیلئے پارٹی کا ٹکٹ سجاد ماموں کو دیا گیا ہے، اسی طرح تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کا ٹکٹ عنایت اللہ کو جاری کیا جا چکا ہے، جو کہ تینوں آج ٹکٹ جمع کرائیں گے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اُمیدواروں کے مقابلے میں تحریک انصاف کے اندر سے تحصیل تخت نصرتی میں ملک کامران قاسم اور نوید پرنس جبکہ کرک میں حاجت غنی ملنگ اور عاصم خٹک کی جانب سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر کے مقابلے میں آزاد الیکشن لڑنے کا امکان ہے، جبکہ بانڈہ داؤد شاہ سے عنایت اللہ کے مقابلے میں فی الوقت پارٹی کے اندر سے کسی نے الیکشن لڑنے کی بات نہیں کی ہے۔