پلوسہ سر‘ اُمیدوار راشد خٹک کے حجرے میں انتخابی مشاورتی میٹنگ
نتخابی مشاورتی میٹنگ، عزیز و اقارب، سماجی حلقوں اور عوام کی شرکت‘ راشد خان خٹک کو بھر پور سپورٹ کرنیکا اعلان کر دیا
کرک(نامہ نگار) ویلیج کونسل پلوسہ سر جنرل کونسلراُمیدوار راشد خٹک کے حجرہ میں ا نتخابی مشاورتی میٹنگ، عزیز و اقارب، سماجی حلقوں اور عوام کی شرکت،گزشتہ روز کیمانٹری میں ویلیج کونسل پلوسہ سر اُمیدوار برائے جنرل کونسلر راشد خٹک کے حجرے میں انتخا بی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جسکی صدارت گل فراز خٹک نے کی، میٹنگ سے خطاب کے دوران راشد خٹک نے کہاکہ انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیح دونگا۔ اگر اللہ نے موقع دیا تو ترقیاتی کاموں کو برابر کے بنیاد تر کرنے کیلئے تمام محلہ جات میں تین رکنی مشاورتی کمیٹی عمل میں لائی جائیگی، ان کے مشاورت سے متعلقہ محلہ جات میں فنڈز کا استعمال ہو گا۔ اپکے حقوق کو تحفظ دنیا میری ذمہ داری ہو گی، ایم این اے اور ایم پی اے سے بھی ترقیاتی ییکیجز کے حصول کی بھر پور کوشش کرونگا۔ مجھے ایک روپے کا حساب بی دینا پڑے تو دونگا۔ علی خیل چوک سے پلوسہ سر کے سڑک میں بنے کھڈوں پر کنگریٹ لگا کر ان کو بند کروں گا۔ جو پہلے ممبران نے نہیں کیے، علاقے کو ایک مثال بن کر کام کریں گے۔اس دفعہ اپ لوگ مجھے پگڑی پہنا دو۔ پکڑی کو عزت دینا میرا کام ہے،برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث غریب لوگوں کے زمین بہہ گئیں۔مگر کسی نے پوچھا تک نہیں سب کو ایک جیسے سمجھ کر بلا تفریق فنڈز کا استعمال کریں گے۔میٹنگ سے یوسف خٹک، نصیر اللہ حسرت، عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا۔ گل فراز خٹک نے صدارتی کلمات پیش کیے، وہاں پر موجود افراد نے بھر پور سپورٹ دینے کا اعلان کیا۔ میٹنگ میں عزیز و اقار ب سمیت سماجی حلقوں اور عوام نے شرکت کی۔