Official Website

پلوسہ سر‘ اُمیدوار رحمن اللہ کے حجرے میں انتخابی مشاورتی میٹنگ

عمائدین علاقہ اور مشران کی شرکت، 130 چھوٹے بڑے صلح کیے،اگر کوئی احتساب کرنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں‘ رحمن اللہ

337
Banner-970×250

کرک(نامہ نگار) ویلیج کونسل پلوسہ سر اُمیدوار برائے جنرل کونسلر رحمن اللہ کے حجرے میں انتخابی مشاورتی میٹنگ، عمائدین علاقہ اور مشران کی شرکت، 130 چھوٹے بڑے صلح کیے۔اگر کوئی احتساب کرنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں،گزشتہ روز ویلیج کونسل پلوسہ سر میں اُمیدوار برائے جنرل کونسلر رحمن اللہ کے حجرے میں انتخابی مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ کا با قاعدہ آغاز تلاوتلاوت کلام پاک سے ہوا، میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اُمیدوار برائے جنرل کونسلر رحمن اللہ نے کہا کہ میں اپکا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کہ اپ لوگوں نے میٹنگ میں شرکت کی، اپ لوگوں نے ہمیں پہلے بھی ازمایا ہے، اسی لیے آج 90 فیصد سے زیادہ لوگ میری تائید کرتے ہے، اپ لوگوں کا جمع ہونا میرے لیے اعزاز ہے، گرلز سکول کیمانٹری کیلئے خالی اسامیوں کی تعیناتی میں بھا گ دوڑ کی، اس وجہ سے ہمارا سکو ل تین دفعہ ضلع کرک میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوا، بی ایچ یو غونڈہ شمشکی میں ایل ایچ وی، ڈاکٹر، ای پی آئی ٹیکنیشن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کر دار ادا کریا، متعدد دفعہ حفاظتی ٹیکوں کے مہم چلائین، کورونا ویکسیشن مہم کا آغاز بھی یہاں سے ان کے شناختی کارڈ بھی گھر گھر پہنچائے، میں نے تمام دیہات میں اجتماعی کام کیے اور بلا تفریق اور تعصب فنڈز استعمال کیا، اگر کوئی میرا احتساب کرنا چاہتا ہے تو ہر وقت تیار ہوں۔130 چھوٹے بڑے صلح کیے، ایسے پڑھے لکھے شخص کوووٹ دیں جو کہ اپکو ہر وقت درمیان میں ہو، مین وہ کام کروں گا جو میری بھس میں ہو گا۔ اگر ناظم کی سیٹ پر براجمان ہوا تو آپکے پیسے محفوظ ہواتھوں میں ہونگے۔ اداروں میں بھی اپکے کام کریں گ ے، جو صلح میری نگرانی میں ہوئے کسی کی طرف داری نہیں کی، میٹنگ کی صدارت ملک حواس خان نے کی میٹنگ سے اسلام میر، مفتی بہرام، ملک اعظم خان، فاروق خٹک سمیت متعدد سماجی شخصیات اور مشران نے شرکت کی، اور آخر میں ظہرانے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا، وہان پر موجودہ افراد نے رحمن اللہ کو بھر پور سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا۔ میٹنگ میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی