Official Website

ویلیج کونسل صابر آباد کے تمام بلدیاتی اُمیدواروں کی مشترکہ میٹنگ

جنرل کونسلر اُمیدوار حفیظ خٹک نے سب کو مدعو کیا، اختلافات اور ذاتی رنجشوں سے با لا تر ہو کر ا نتخابی مہم چلائیں‘ حفیظ خٹک کا تقریب سے خطاب

317
Banner-970×250

کرک(نامہ نگار) ویلیج کونسل صابر آباد کے تمام بلدیاتی اُمیدواروں کی مشترکہ میٹنگ، جنرل کونسلر اُمیدوار حفیظ خٹک نے سب کو مدعو کیا، اختلافات اور ذاتی رنجشوں سے بالا تر ہو کر ا نتخابی مہم چلائیں، حفیظ خٹک، گزشتہ روز ضلع کرک کی بلدیاتی الیکشن میں ویلیج کونسل صابر آباد میں اُمیدوار برائے جنرل کونسلر حفیظ خٹک کی دعوت پر ویلیج کونسل صابر آباد میں تمام اُمیدواروں کی مشترکہ منفرد میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں جنرل کونسلر اُمیدوار، کسان کونسلر اُمیدوار، یوتھ کونسلر اُمیدوار وں سمیت لیڈیز کونسلر اُمیدواروں نے شرکت کی، میٹنگ کے میزبان جنرل کونسلر اُمیدوار حفیظ ختک نے اپنی خطاب میں کہا کہ میتنگ کے انعقاد کا مقصد اُمیدواروں کے مابین روابط بڑھانا ہے، تاکہ ذاتی اختلافات اور رنجشوں سے بالا تر ہو کر ہم انتخابی مہم دوستوں کی طرح چلائیں، ہم سب مل کر ویلیج کونسل صابر آباد کی ترقی کیلئے میدان میں نکلے ہیں، ہمیں ذاتی مفاد اور اختلافات کو بھلا کر میدنا مین آکر انتخابی مہم چلانا چاہیے، انتخابات کے بھی ہمیں ایک دوسرے کی قدر کرنی چاہیے، اگر کوئی پاس ہوتا ہے تو انکا ہاتھ مضبوطی سے تھامے رکھیں، اگر کوئی نا کام وہتا ہے تو انہیں حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں، میٹنگ سے حلیم اللہ، عبدالرحیم سمیت متعدد اُمیدواروں نے خطاب کیا، آخر میں حفیظ خٹک کی طرف سے تمام اُمیدواروں کے اعزاز میں ٹی بریک کا اہتمام کیا گیا، یہ میٹنگ کرک میں اُمدیواروں کی مشترکہ منفرد میٹنگ تھی۔