Official Website

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورسرفہرست

207

لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورآج بھی پہلے نمبرپرہےمحکمہ تحفظ ماحولیات کے آج جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کےمطابق لاہور374 اے کیو آئی کے ساتھ آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپرہے۔لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کوچھورہا ہے۔محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ ڈیٹا کے مطابق ٹاؤن شپ سیکٹر 2 میں اے کیو آئی 419 ، ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 206،اسمبلی ہال میں بذریعہ موبائل وین 428 ریکارڈ کیا گیا۔فتح گڑھ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 612 اور فیصل آباد کا ائیر کوالٹی انڈیکس 223ریکارڈ کیا گیا۔