Official Website

وزیراعظم کی سکھ برادری کو گورونانک کے جنم دن پر مبارکباد

258

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بابا گورونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔ٹوئٹرپرپیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کوبابا گورونانک کے552ویں جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس مبارک موقع پردنیا بھرسے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لئےپاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری حکومت سکھ برادری کوان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔