Official Website

آمدہ بلدیاتی انتخابات‘پی ٹی آئی لدھا سب ڈویژن کی اہم میٹنگ کا انعقاد

254
Banner-970×250

جنوبی وزیرستان(نمائندہ خصوصی) آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ضلع جنوبی وزیرستان لدھا سب ڈویڑن کی اہم میٹنگ اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت لدھا سب ڈویڑن کے صدر ضابط علی محسود اور وائس پریزیڈنٹ عارف زمان برکی نے کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے ہفتے تک تمام تحصیلوں کی الگ الگ میٹنگ بلائی جائے گی جہاں بلدیاتی امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے منگل 23/11/2021 کو لدھا سب ڈویڑن کی گرینڈ میٹنگ اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ضلعی وائس پریزیڈنٹ عارف زمان برکی آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کو ٹرین کرینگے۔ آج ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جنوبی وزیرستان حلقہ محسود میں اقلیت زیرو پرسنٹ ہیں دوسری جانب جنگ زدہ علاقہ ہونے کی وجہ سے تقریبا ہر ویلج کونسل میں لینڈ مائن کے شکار افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے اس لیے تحریک انصاف لدھا سب ڈویڑن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حلقہ محسود میں اقلیت کی سیٹ کو معزور افراد کے لیے مختص کیا جائے۔