کرک(نمائندہ حصوصی) سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ کو بے نقاب کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور مسروقہ سامان بھی برآمد کی گئی۔ تفصیلات کیمطابق کرک سٹی اور دیگر مقامات پر موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتیں اور مساجد سے بیٹریاں اور لاؤڈ سپیکر وغیرہ چوری ہونے کے واقعات رونما ہو رہے تھے۔ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے سخت ایکشن لے کر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر خان کے قیادت پر مشتمل تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او جمال خان اور ڈی ایس بی اہلکاروں پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دے کر موٹر سائیکل چور گروہ کو بے نقاب کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا۔ سپیشل ٹیم نے انٹیلیجنس بیسڈ اور خفیہ انفارمیشن کے ذریعے موٹر سائیکل چور گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے تین ملزمان عطاء اللہ ولد صابر اللہ سکنہ الگڈی کرک، نور زمان ولد اسماعیل خان سکنہ الگڈی کرک اور مسعود احمد ولد احمد علی سکنہ طور ڈھنڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مختلف مارکہ اور ماڈل کے چوری شدہ سات موٹر سائیکلیوں سمیت مساجد سے چوری ہونے والے مسروقہ سامان کے دو عدد بڑی بیٹریاں، ایک عدد سٹیپلائزر، ایک عدد لاؤڈ سپیکر مشین، ایک عدد انورٹر چارجر اور پانچ عدد چھوٹی بیٹریاں بھی برآمد کر لی ہیں۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ گروہ کو بے نقاب کرنے پر ڈی پی او کرک نے سپیشل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کیش ریوارڈ اور اسناد دینے کا اعلان کر دیا۔