ویلیج کونسل احمد آباد متوقع چیئر مین اُمیدوار راؤف خٹک نے 6 خاندان فتح کر لیے
کرک(نمائندہ خصوصی) ویلیج کونسل احمد آباد کے متوقع ویلیج چیئر مین شپ اُمیدوار راؤف خٹک کے بلے بلے، 6 خاندانوں کے بیک وقت راؤف خٹک کی حمایت کا اعلان کرکے انہیں تھپکی دیدی، تفصیلات کے مطابق ویلیج کونسل احمد آباد کے متوقع ویلیج چیئر مین شپ کے اُمیدوار راؤف خٹک کی الیکشن کمپپین زور و شور سے جاری ہے، گزشتہ روز متوقع چیئر مین راوف خٹک نے پڑا ہاتھ مار لیا، الیکشن کمپین کے دوران حاجی نور اسلم خاندان، نیاز بدین خاندان، اجمل خان خاندان، غنی شیر خان خاندان، مسعود الرحمن خاندان اور محب الرحمن یعنی کہ6 خاندانوں نے بیک وقت راؤف خٹک کی مکمل حمایت کا اعلان کر کے انہیں ووٹ کے ساتھ نوٹ دینے کا بھی اعلان کر دیا، 6 خاندانوں کی بیک وقت حمایت سے راؤف خٹک کی چیئر مین کی سیٹ پکی ہو گئی، صرف رسمی کاروائی باقی ہے۔