Official Website

وی سی سراج خیل‘ 9 خاندانوں کا مولانا محمد جمشید کی حمایت کا اعلان

227
Banner-970×250

کرک(نمائندہ خصوصی) ویلیج کونسل سراج خیل کے متوقع ویلیج چیئر مین اُمیدوار مولانا محمد جمشید کے وارے نیارے، بیک وقت 9 خاندانوں نے حمایت کا اعلان کرکے مولانا محمد جمشید کی سیٹ پکی کر دی، تفصیلات کے مطابق ویلیج کونسل سراج خیل کے متوقع ویلیج کونسل چیئر مین اُمیدوار مولانا محمد جمشید کو الیکشن کمپین کے دوران محمد امین کورونہ، آزاد پیاؤ ش اہ کورونہ، جمعہ راز کورونہ، میسر سر دار کوروجہ، خان ولی کورونہ، رضاء اللہ کورونہ، محمد ولی کورونہ، ملک اسلم کورونہ، اور صوبیدار (ر) ابراہیم کورونہ یعنی کہ 9 خاندانوں نے بیک وقت مولانا محمد جمشید کی مکمل حمایت کا ا علان کرکے انہیں بھر پور سپورٹ فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا، واضح رہے9 خاندانوں کے بیک وقت حمایت سے مولانا محمد جمشید کی ویلیج کونسل چیئر مین شپ کی سیٹ پکی ہو گئی۔