Official Website

کرک‘ جنازوں‘ شادیوں‘ سوئم، رسم قبل و چہلم میں انتخابی مہم کھلم کھلا جاری

543
Banner-970×250

کرک(فدا خٹک سے) کرک میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد جنازوں‘ شادی تقریبات، سوئم، رسم قل اور چہلم میں بھی کھلم کھلا مہم جاری، ہفتہ وار میلے بھی انتخابی مہم کے زد مین جب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان ہو چکا ہے، حتی کہ اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بھی اختتام کو پہنچ گیا ہے، ان دونوں ضلع کرک کے تمام علاقوں میں انتخابی مہم مختلف طریقوں سے جاری ہے، اور اس کیلئے مختلف پلٹ فارم استعمال کیے جاتے ہیں۔اُمیدواروں کی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم وقت اور خرچے میں میری آواز زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پہنچے، گھر یلو میٹنگ بھی ہوتے ہیں، مگر وہاں جائے کا خرچہ بر داشت کرنا پڑتا ہے، اُمیدواروں کی نظر میں اس وقت انتخابی مہم کیلئے بہترین پلٹ فارم جنازے، شادی اور تقریبات، رسم قل، سوئم، اور چہلم ہیں، جہاں بغیر خرچے کے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اپنی آواز پہنچائی جا سکتی ہے، اس لیے تقریباً تمام جنازوں مین ایسے اُمیدواروں کو بھی دیکھا گ یا ہے جو کبھی اس سے پہلے اپنے پڑوس کے جنازوں کے علاوہ کہیں بھی نہیں گئے، اور آج وہ اپنی اپنی ویلیج کونسلوں میں دور دراز جنازوں میں بھی ٹائم سے پہلے پہنچنے کی کوشش کرتے ہے، اسکے ساتھ ہی اُمیدوار پڑوس ویلیج کونسلوں میں صرف اس لیے جنازوں پر جاتے ہے تاکہ کسی دوست کے ذریعے اپنے ویلیج کونسلون میں ووٹ مانگیں‘ بعض اُمیدوار تو منشور بھی پیش نہیں کر سکتے، العرض مختلف طریقوں سے انتخابی مہم کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، اور عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے تمام حربے استعمال میں لائے جاتے ہے، اس مہم مین ایک بات یہ بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ آج سے چند ساہ قبل فوتگی ہوئی ہو اسکی تعزیب بھی کی جاتی ہے، اگر کوئی خوشی کا واقعہ چند سال قبل یا چندہ ماہ پہلے کیوں رونما نہ ہو ا ہو، آج اسکی مبارکباد بھی دی جاتی ہے،بہت سے پُرانے رشوں کی پہنچان نئی انداز میں کرائی جا رہی ہے، اس مہم کی کامیابی کا پتہ 19 دسمبر کو ہی چل جائیگا، جس نے رشتے زیادہ بنائے ہوں، جنازے زیادہ پڑھے ہوں، شادی تقریبات مین زیادہ شرکت کی ہو،پرانے تعزیت زیادہ کیے ہوں، وہ اُمیدوار اچھی سے اچھی خوشخبری کے انتظار میں خوش فہمی میں مبتلا ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ کس اُمیدوار کے حربے زیادہ کامیاب ہوتے ہے، اس کے بارے میں تا حال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔