Official Website

تخت نصرتی‘ چوروں نے شامی موبائل زون کا صفایا کر دیا

362
Banner-970×250

کرک (نمائندہ حصوصی) چوروں نے شامی موبائل زون کا صفایا کر دیا، لاکھوں روپے مالیت کے موبائل لے اڑے! تخت نصرتی کے مرکزی سڑک پر واقع شامی موبائل زون کے شٹر اور تالے توڑ کر چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل لے اڑے، تخت نصرتی اعظم مارکیٹ میں گزشتہ رات کے وقت نامعلوم چوروں نے انتھائی مھارت کے ساتھ تیز دھار آلے کی مدد سے پھلے شٹر کو بعد میں تالے کاٹ کر دکان سے قیمتی موبائل فون پر ھاتھ صاف کئے، دکان مالک کے مطابق کہ پرسوں ھم نے نئے موبائل فونز خریدے تھے اور لائے تھے جو صبح ھم دکان آئے تو دکان کا سائیڈ والا شٹر اور تالے نھیں تھے، جس الماری میں ھم نے موبائل رکھے تھے اس الماری کو مکمل صاف کیا تھا، دکان مالک نے تھانہ یعقوب خان شہید میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ھے!