Official Website

ٹانک‘ ایف سی کے تعاؤن سے GHS غنڈی شیخان میں دو کلاس رومز کا افتتاح

353

ٹانک (عرفان اللہ محسود سے) ضم شدہ سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقہ غنڈی شیخان کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سیکٹر ہیڈ کوارٹر ایف سی ساؤتھ اور 25 سندھ رجمنٹ کے تعاون و زیر نگرانی تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے دو کمروں پر مشتمل نئے کلاس رومز کے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ نے کلاس رومز کے نئے بلاک کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب مذکورہ سکول میں منعقد ہوئی جسمیں 25 سندھ رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل شیر عالم خان،علاقہ مشران،ملکان،سکول کے طلباء،اساتذہ کرام اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی کلاسز رومز کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضم شدہ سب ڈویژن جنڈولہ کے انتہائی دور دراز اور دشوار گزار علاقہ غنڈی شیخان کے مڈل سکول میں ایف سی ساؤتھ اور افواج پاکستان کے تعاون سے نئے کلاس رومز کے بلاک کا افتتاح کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے پاک فوج امن کی بحالی کے ساتھ اتنے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری سکولوں کے طلباء کو اپنی مدد آپ کے تحت ان کو سکولوں کی دہلیز پر تعلیمی سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تاکہ ان پسماندہ علاقوں کے بچے بھی تعلیم کے بنیادی زیور سے آراستہ ہو کر ملک و قوم اور علاقہ کا نام روشن کرنے کے قابل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہی منحصر ہے اس لئے موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اس لئے بچے تعلیم پر توجہ مرکوز کھیں تقریب کے موقع پر معززین علاقہ اور طلباء نے کلاس رومز کے لئے نیا بلاک بنانے پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ اور 25 سندھ رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل شیر عالم کا شکرہہ ادا کرنے سمیت تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں خصوصی اقدامات اٹھانے پر انکو خراج تحسین پیش کیا؛