Official Website

ہنگو‘پولیس کا سرچ اپریشن‘2 اشتہاری اور مشہور منشیات فروش گرفتار

229
Banner-970×250

ہنگو(بیورو رپورٹ)ہنگو دوآبہ کینواحی علاقوں میں پولیس سرچ اپریشن کے دوران 2 مجرم اشتہاری اورمشہور منشیات فروش کو گرفتارکرلیاگیاہے۔پولیس سرچ اپریشن کے دوران گرفتارملزمان سے اسلحہ, منشیات برامدکرکیقبضہ پولیس کی گئی ہے۔سرچ اپریشن دوابہ کے نواحی علاقے کربوغہ شریف ودیگرملحقہ جات کی ابادی میں کیاگیا ایس ایچ اودوابہ نور محمدخان نے گرفتارملزمان اور برامد اسلحہ، منشیات میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان(PSP) کی خصوصی ہداہت پر ڈی ایس پی ٹل سعادت خان کی نگرانی میں تھانہ دوابہ پولیس نے ان کی قیادت میں دوابہ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سر چ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے قتل اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 مجرم اشتہاری اور مشہور منشیات فروش برہان الدین کوگرفتارکرلیاہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،ایک پستول،درجنوں مختلف بور کیراونڈزاور2کلو گرام چرس اور10گرام ائیس برامد کرکے قبضہ میں لے لی ہے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس عوام کیجان ومال کے تحفظ کی عملبردار فورس ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس سرچ اپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔