کوٹ کئی کے عوام کا بلال محسود اور ظہور محسود کو سپورٹ کرنیکا اعلان
جنوبی وزیرستان (بیورو رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے ڈپٹی جرنل سیکٹری آصف خان محسود, بلدیاتی انتخابات میں تحصیل سب ڈویژن چئیرمین کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدوار بلال خان محسود اور صدر انصاف یوتھ ونگ جنوبی وزیرستان ظہور محسود کا دورہ کوٹ کئی جہاں شمولیتی پروگرام میں شرکت کی۔ جنوبی وزیرستان تحصیل سراروغہ کے علاقے کوٹکئی میں ملکشئی قوم کے مشران نے آصف خان اور بلال خان کی محنت اور اجتماعی سوچ کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکر آئیندہ آنے والے انتخابات میں PTI کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے ڈپٹی جرنل سیکٹری آصف محسود اور بلال خان نے ملکشئی مشران کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر آصف محسود کا کہنا تھا کہ وہ اجتماعی مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں انکا کہنا تھا کہ گاوں کے تمام مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کریں گے انکا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے مسائل بہت زیادہ ہیں اس لیے انکی کوشش ہے کہ پہلے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کی جائیں۔ اس موقع پر آمدہ بلدیاتی انتخابات میں سب ڈویژن لدھا پر پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدوار بلال خان محسود کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے انکا کہنا تھا کہ علاقے کے چھوٹے بڑے سب ان سے انکے پرسنل نمبر پر رابطہ کرکے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں اور وہ اپنی استتاعت کے مطابق مسائل کو حل کریں.