Official Website

گل راؤف خٹک کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف عدالت جانیکا فیصلہ

62

کرک(نمائندہ خصوصی) تحصیل میئر تخت نصرتی کے اُمیدوار گل راؤف خٹک کاغذات نامزدگی مستر د ہونے کے خلاف آج ایڈیشنل سیشن جج تخت نصرتی کے معزز عدالت میں اپیل دائر کرینگے۔ اپیل منظور ہونے کیلئے پر اُمید، تفصیلات کے مطابق تحصیل میئر تخت نصرتی کے الیکشن لڑنے والے 5 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم ریٹرننگ آفیسر ازکاء فاطمہ نے مسترد کر دیئے تھے، اس ضمن میں جے یو آئی کے تحصیل میئر تخت نصرتی کے اُمیدوار گل راؤف خٹک نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست تیار کر لی، آج گل راؤف خٹک ایڈیشنل سیشن جج تخت نصرتی کے معزز عدالت میں کاغذات نامزدگی فارم مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرینگے، گل راؤف خٹک کاغذا ت نامزدگی فارم کی منظوری کیلئے پُر اُمید ہے۔