Official Website

تخت نصرتی میئر شپ انتخابات ‘5 اُمیدوار وں کے کاغذات نامزدگی مسترد 21 درست قرار

367
Banner-970×250

کرک(نمائندہ خصوصی) تحصیل تخت نصرتی میئر شپ کے پانچ اُمیدواروں گل راؤف، نوید پرنس، ہدایت اللہ، ڈاکٹر ارشد فہیم اور شہاب الدین کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر ازکاء فاطمہ نے 21 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیدئے، اور اُمیدواروں کی لسٹ جاری کر دی، تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت نصرتی میئر شپ کے الیکشن لڑنے کیلئے کل26 اُمیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر ا زکاء فاطمہ کے دفتر میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کر دیئے تھے۔ تاہم ریٹرننگ آفیسر ازکاء فاطمہ نے گزشتہ روز جانچ پڑتال کے بعد پانچ اُمیدواروں گل ر اؤف، نوید پرنس، ہدایت اللہ، ڈاکٹر ارشد فہیم اور شہاب الدین کے کاغذات نامزدگی فارم مسترد کر دیئے، اور بقایا 21 اُمیدواروں الطاف الرحمن، ملک سلمان، حسن جلیل، وقاص احمد، مجیر سجاد بارکوال، شاکر اللہ حواری، محمد ر ضوان، محمد کامران، فاران نواب، فرمان اللہ، محمد صدیق، اعظم ہمایون، محمد غفران، مولانا طاہر، حافظ حبیب اللہ جان اور خوشحال محمد فرحت و دیگر کے حتمی لسٹ جاری کرکے اویزاں کر دی۔