اباؤ اجداد کی نقش قدم پر چل کر عوامی خدمت جاری رکھونگا‘ کامران قاسم
کرک(نمائندہ خصوصی) تحصیل میئر تخت نصرتی کے نامزد اُمیدوار ملک قاسم خان کے فرزند ارجمند ملک کامران قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنے آباؤد اجداد کے نقشہ قدم پر چل کر عوام علاقہ کی بے لو ث خدمت کا سلسلہ جاری رکھوونگا۔ تحصیل تخت نصرتی کے غریب عوام کے مسائل کا بخوبی علم ہے، بلد تفریق عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے، انہوں نے مزید کہاکہ مخالفین کسی بھی بھی خوش فہمی میں نہ رہے، ہمارے ورکرز متحد ہے، تحصیل میئر کا تاج انشاء اللہ غریب عوام کے سر پر سجے گا۔ عوام کو گمراہ کرنے کا دور گزر گیا ہے، ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع ہوگا۔ گزشتہ چار سالہ محرومیوں کا خاتمہ کرکے غریب عوام کے مسائل کا خاتمہ کر کے دم لونگا۔