Official Website

ٹاؤن ہال جے یو آئی مجلس عمومی کا اجلاس مچھلی منڈی میں تبدیل

395

کرک (سٹاف رپورٹر)ٹاون ہال کرک میں منعقدہ جمعیت علما اسلام ف ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس ورکروں کی بڑی تعداد میں شرکت تحصیل کرک اور تحصیل بانڈہ داود شاہ کے دونوں میئر ٹکٹ تقسیم پر لڑ پڑے فیصلہ نا منظور کے نعرے پارٹی امیر اور انکے گروپ پر پارٹی ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام 7لاکھ روپے اور 4 پلٹ لینے کا دعوی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علما اسلام ف کا ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس ٹاون ہال کرک میں منعقد ہوئی تھی جس میں ضلعی شورع و دیگر پارٹی ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس کے دوران ایک گروپ نے ضلعی امیر اور انکے گروپ نے تحصیل کرک میئر شپ کیلئے جان عالم ایڈوکیٹ اور تحصیل بانڈہ داود شاہ کیلئے خالد بابو کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنا غیر آئینی کرار دیا اور فیصلے کو نامنظور ٹکٹ واپسی کا پرزور مطالبہ آخری حد تک جانے کا اعلان کر دیا۔