Official Website

سابقہ ناظم عابد اکرم کا مشران علاقہ سے میٹنگ‘ عوام کا مکمل اعتماد کا اعلان

288
Banner-970×250

کرک(چیف ر پورٹر) سابق ویلیج ناظم اُمیدوار جنرل کونسلر عابد اکرم نے قومی مشران دوست و ا حباب کے ساتھ مشاورتی میٹنگ کا اپنے آبائی گھر میں انعقاد کیا، کثیر تعداد میں مشران اور عوام الناس کی شرکت، سابقہ دور میں قوم کی خدمت اپنا اولین فرض سمجھا۔ اپنی طر سے کوئی کسر نہیں چھوڑی، آئندہ بھی قوم کا غلام بن کر خدمت کا فریضہ نبھاونگا۔تمام دوستوں اور قومی مشران کا شکر گزار ہوں۔ان کی آمد اور ساتھ کھڑے رہنے کا تسلسل اعتماد کے اظہار کا مترادف ہے، مشاورتی میٹنگ سے خطاب کے دوران عابد اکرم کی گفتگو، تفصیلات کے مطابق سابقہ ویلیج ناظم اُمیدوار جنرل کونسلر نے مخالف اُمیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بنا دی، اس موقع پر اپنے خطاب میں عابد ا کرام نے کہا کہ گزشتہ دور میں بھی قوم کی ہر مقام پر ہر سطح پر خدمت اولین فرض سمجھا۔ اگر کسی موقع پر کتو تاہی ہوئی بھی ہو تو با ا مر مجبوری ہوئی ہو گی۔قومی خدم پسندیدہ مشغلہ ہے، آئندہ بھی کوئی کسر نہیں چھوڑونگا۔ انہوں نے کہاکہ میرے ایک مختصر پیغام پر عوام اور قوم مشران کی اتنی کثیر تعداد میں آمد اعتماد کے اظہار کا مترادف ہے، انہوں نے مشاورتی میٹنگ میں شریک تمام لوگوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔