Official Website

ملک قاسم خان نے اپنے فرزند ملک کامران کو بلدیاتی میدان میں اُتار دیا

319

کرک(نامہ نگار) سابقہ صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے تحصیل میئر تخت نصرتی کے مقابلے کیلئے اپنے فرزند ارجمند ملک کامران قاسم کو نامزد کر کے تخت نصرتی سے باقاوعدہ طور پر الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا، ساتھیوں نے تھپکی دیدی، تفصیلات کے مطابق تخت نصرتی کے نامور شخصیت ماسٹرعبدالرحمن آف ہاتھی خیل کی رہائشی گاہ پر ایک شاندار تقریب زیر صدارت سابق ناظم محمد نواز گنڈیر وال منعقد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان تھے، تقریب میں ملک قاسم خان، ملک دلنوازسمیت علاقائی مشران، علی عزت خان،ماسٹر اجمل خان، ماسٹر یوسف، ناظم حضرت امین، عنایت اللہ بازید خیل، ملک محیط خان، اسماعیل صحرائی، ملک ب یت اللہ جان، نوید اللہ، فرمان خان، محسن خٹک، سید رحمن، انسپکٹر عظمت خٹک، شیر انداز خان، ماسٹر سلطان آیاز، ماسٹر پیاؤ الرحمن، ملک ادریس سمیت تحصیل بھر کے مشران نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ماسٹر عبدالرحمن نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ت حسیل بھر کے تمام معززین اور ملک قاسم خان کے ساتھیوں نے ملک قاسم خان کی سابقہ کارکردگی کو سراہا، اور ملک قاسم خان کو مکمل تعاؤن کی یقین دیہانی کرادی، اس موقع پر سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے ساتھیوں کی مشاورت سے اپنے فرزند ارجمند ملک کامران قاسم کو تحصیل میئر شپ تخٹ نصرتی کے الیکشن کیلئے اُمیدوار نامزد کرکے باقاعدہ ط ور پر میدان مین اُتار د یا، اور تخت نصرتی سے با قاعدہ ط ور پر الیکشن کمپین کا آگاز کر د یا، اس موقع پر تحصیل بھر کے ہزاروں مشران نے ملک قاسم خان کے فرزند ارجمند ملک کامران قاسم کو تھپکی دیکر اپنا تحصیل میئر چن لیا، اور ملک کامران قاسم کو ایڈوانس مبارکباد پیش کرکے انہین روایتی پگڑی پہنا دی۔