Official Website

راولپنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

40

راولپنڈی: تھانہ گنجمنڈی کے علاقے کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی ہوئی ہے۔ راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنجمنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی نے مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کو گھر کے قریب سے مبینہ طور پر اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
لڑکی کے والد فیاض خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کو درخواست دی ہے اور بچی کو میڈیکل کیلئے اسپتال لایا ہوں، لیکن میری نشاندہی کے باوجود گنجمنڈی پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔