باہمی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری
لاہور: باہمی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 23میچز میں گرین شرٹس نے 13 اور حریف نے 9جیتے، ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا،ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے 3،3فتوحات حاصل کی ہیں۔
2010کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 3وکٹ سے مات ہوئی تھی،اس بار شکست کا بدلہ چکانے کا موقع ہوگا، 2016کے میگا ایونٹ کے باہمی مقابلے میں کینگروز 21رنز سے سرخرو ہوئے تھے۔