کرک‘ انسانیت کے قاتل منشیات سمگلر کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
خائستہ رحمان ولد شیر زمان سکنہ درمانندہ ضلع پشاور کے موٹر کار سے تھانہ سٹی کرک پولیس نے 15 کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی
کرک(نمائندہ حصوصی) انسانیت کے قاتل منشیات سمگلرکو عمر قید اور 05 لاکھ روپیہ جرمانے کی سزا۔ مورخہ 2020-11-29 کو ٹول پلازہ کرک پر خائستہ رحمان ولد شیر زمان سکنہ درمانندہ ضلع پشاور کے موٹر کار سے تھانہ سٹی کرک پولیس نے 15 کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی۔جو کہ پشاور سے ضلع کرک سمگل کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کرک میں مقدمہ علت 703مورخہ 2020-11-29جرم 9DCNSAدرج رجسٹر ہوا تھا۔ تفتیشی افسر سب انسپکٹر رشیداللہ خان نے ملزم خائستہ رحمان کو مجاز عدالت کے روبرو پیش کرکے SPانواسٹی گیشن ظاہر شاہ خان کے نگرانی میں ملزم سے تفتیش کرکے ملزم کے خلاف تمام شواہد صفحہ مثل پر لائیں۔ ملزم بعد از تفتیش سنٹرل جیل کرک میں داخل کیا تھا۔ عدالت ایڈیشنل سیشن جج-II کرک میں باقاعدہ مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی۔دوران سماعت عدالت میں تفتیشی افسر اور پولیس کے دیگر گواہان نےبہترین شہادت قلمبند کرنے اور پراسیکوشن کے بہترین دلائل پیش کرنےسے ملزم خائستہ رحمان کے خلاف جرم ثابت ہوا۔ جرم ثابت ہونے پر مورخہ 2021-11-06کوایڈیشنل سیشن جج -IIصاحب کرک نے ملزم خائستہ رحمان کو عمر قیداور مبلغ 05لاکھ روپیہ جرمانے کی سزا سنائی۔ اس موقع پر ایس۔پی انوسٹیگیشن کرک ظاہر شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےمقدمہ ہذا میں بہترین تفتیش کرنے پر تفتیشی افسر کی حوصلہ افزائی کی۔اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن ظاہر شاہ خان نے واضح کیا کہ منشیات سمگلر جو انسانیت کے قاتل ہیں جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔