کرک‘ وزیر اعلی کا دورہ کرک‘ پی ٹی آئی کارکنا ن نے باقاعدہ کمپین شروع کردی
محیط خٹک کی قیادت میں مین بازار تخت نصرتی کے مختلف دکانداروں، سیاسی و سماجی شخصیات میں دعوت نامے تقسیم کر دیئے
کرک( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی محمود خان کا دورہ کرک، پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے دعوت نامے تقسیم کرنا شروع کر دیئے، محیط خٹک کی قیادت میں مین بازار تخت نصرتی کے مختلف دکانداروں، سیاسی و سماجی شخصیات میں دعوت نامے تقسیم، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی محمود خان کا دورہ کرک اور تخت نصرتی جلسے کے حوالے سے محیط خٹک کی قیادت میں فضل جان ، عادل نواز و دیگر ٹائیگرز نے مین بازار تخٹ نصرتی کے دکانداروں، سیاسی و سماجی شخصیات میں دعوت نامے تقسیم کر دیئے۔اس موقع پر ملک مجاہد محبوب ، قاری عبدالرزاق، فرمان خٹک اور دیگر اہم شخصیات کو خصوصی طور پر دعوت نامے دیکر جلسے کیلئے با قاعدہ طور پر مدعو کیا گیا۔