Official Website

اے سی تخت نصرتی ازکاءفاطمہ کا شہری کی درخواست پر ٹوپی کلہ کا ہنگامی دورہ

اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی ازکاءفاطمہ کا تحصیل آفیسر انفرسٹرکچر الطاف خٹک اور سب انجینئر کاشف خٹک کے ہمراہ ٹوپی کلہ کا ہنگامی دورہ کیا

422
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی ازکاءفاطمہ کا تحصیل آفیسر انفرسٹرکچر الطاف خٹک اور سب انجینئر کاشف خٹک کے ہمراہ ٹوپی کلہ کا ہنگامی دورہ ، شہری کی درخواست پر ایکشن جلد از جلد خستہ حال گلی پر تعمیراتی کام شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی ازکا فاطمہ نے شہری کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے تحصیل انفرسٹرکچر الطاف خٹک اور سب انجینئر کاشف خٹک کے ہمراہ ٹوپی کلہ کا ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ازکاءفاطمہ نے خستہ حال گلی کا خود جائزہ لیا اور تحصیل آفیسر انفرسٹرکچر الطاف خٹک نے اے سی صاحبہ کو بریفنگ دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ازکاءفاطمہ نے شہری کو تسلی دی اور مذ کورہ گلی پر جلد از جلد تعمیرای کام شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔