Official Website

تخت نصرتی‘7 وی سیز سے 79 اُمیدوارں کے کاغذات نامزدگی جمع

، 295افراد نے فارم حاصل کئے تھے‘ریٹرننگ آفیسر مہران الیاس کے مطابق 9 اور 10 نومبر کو داخلے ہونگے

270
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) تحصیل تخت نصرتی کے 7 ویلیج کونسلوں میں 79 اُمیدواروں نے با قاعدہ طور پر نامزدگی فارم جمع کرکے داخلے کر لےے، 295افراد نے فارم حاصل کئے تھے، تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت نصرتی کے 7 ویلیج کونسلوں جن میں ویلیج کونسل تخت نصرتی بالا، تخت نصرتی پایاں، بو گارہ، سرکی لواغر، ونکی سراج خیل، گنڈیری خٹک، اور شہیدان بانڈہ کیلئے ٹوٹل 295 افراد نے فارم حاصل کئے تھے، تاہم ان 7 ویلیج کونسلوں میں جنرل کونسلر کسان کونسلر، یوتھ کونسلر اور خواتین کونسلر کی سیٹ کیلئے ٹوٹل 79 اُمیدواروں نے با قاعدہ طور پر ریٹرننگ آفیسر مہران الیاس کے دفتر میں نامزددگی فارم جمع کرکے داخلے کر لےے۔ریٹرننگ آفیسر مہران الیاس کے مطابق 9 اور 10 نومبر کو داخلے ہونگے۔ تاہم تا حال ان 7 ویلیج کونسلوں میں ٹوٹل79 اُمیدواروں نے با قاعدہ داخلے کر لئے اور ٹوٹل 295 افراد نے فارم حاصل کےے ہیں۔