وی سی ترکی خیل‘علم خان کا بلدیاتی انتخاب میں کھونے کا اعلان
اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے، خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آ رہا ہوں‘ علم خان
کرک( سٹاف رپورٹر) وی سی ترکی خیل کیلئے علم خان نے جنرل کونسلر نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرالئے ہیں، عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر عبدالقیوم خٹک کی موجودگی میں اے آر او عبداللہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کر لےے، تفصیلات کے مطابق وی سی ترکی خیل سے جنرل کونسلر کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کر الئے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علم خان خٹک نے کہاکہ منتخب ہو کر علاقہ کی تعمیر ترقی کیلئے بھر پور کر دار ادا کرونگا۔ اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے، خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آ رہا ہوں۔