Official Website

”دیوالی مبارک ”

سبیل

270
Banner-970×250

جب میرا مذہب ہر کسی کو مذہبی آزادی دیتا ہے اور اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے تو میں کون ہوں اْس پر اعتراض اْٹھائوں اور میرے حکومت کی جانب سے کل ہندو مندر کے دورے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے آمد کے موقع پر ہندو زائرین کی مکمل تحفظ فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اْمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی میرے دیس میں ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا اور پھر ریڑھی بانوں اور سبزی فروشوں کو بلوائیوں کے مقدمات میں پھنسا کر یہ حالات بنائے کہ اب سرزمین ٹیری پر کل ہندو زائرین دیوالی کی تہوار منائینگے میں اس موقع پر مکمل ہندووں کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں خدشہ ہے کہ اس پر کچھ لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بنائے لیکن خود کو لاکھ سمجھانے بجھانے کے باوجود بھی میں سرزمین کرک پر دیوالی منانے والے ہندووں کو مبارکباد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا ہوں وگرنہ جس قوم کی TRPانڈین فلموں کے ٹوٹے اور دی کپل شرما شو پر ہواْنکو ایسے معاملات میں جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے جس سے دْنیا میں پہلے ہی وطن عزیز کو بنیاد پرستوں کا مسکن اور اسلام کو تشدد کا دین ثابت کرنیوالوں کو ٹھپہ لگانے کیلئے موقع ملتا ہے حالانکہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ اور اسلام امن کا دین ہے میں پہلے ہی تم لوگوں کو مندرکی مبارکباد دے چکا ہوں اور اب دیوالی مناتے رہیں گے ہن آرام ای اگر آگے سے کوئی ہوشیاری دکھائی گئی تو اس کے نتائج اور بھی ناخوشگوار سامنے آئیں گے۔ لہذا آئندہ کیلئے خدا کے واسطے جذباتی اقدامات سے گریز کریں۔ رہیگا نام اللہ کا۔