Official Website

ویرات کوہلی کی کم سن بیٹی کو ’ریپ‘ کی دھمکیاں

411
Banner-970×250

بھارتی انتہاپسندوں نے شکست کے بعد ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے ڈالیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی انتہاپسندوں نے سارا ملبہ مسلمان کھلاڑی محمد شامی پر ڈالتے ہوئے اسے غدار قرار دیا تھا تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت کئی کھلاڑیوں نے محمد شامی کی حمایت کی تھی جس میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ سے شکست بھارتی انتہاپسندوں کو ہضم نہ ہوئی اور انہوں نے محمد شامی کی حمایت کرنے کے بدلے میں ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔ بھارتی صحافی اینڈرے بورگس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ محمد شامی کی حمایت کرنے کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی 10 ماہ کی بیٹی ’ومیکا‘ کو ’ریپ‘ کی دھمکی دی گئی۔ اینڈرے بورگس نے نے ویرات کوہلی کی بیٹی کو دی جانے والی دھمکیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب کچھ ہندوستان میں ہورہا ہے جسے ہم نے خود اس نفرت کی جانب بڑھانے دیا‘۔