گورنر پنجاب نے بھارت میں مسجد پر حملے کی ویڈیو شیئرکردی
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹوئٹر پر بھارتی ریاست تری پورہ میں حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 10دنوں میں 17مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے، نریندر مودی اور آر ایس ایس کے دہشت گرد مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی مسلمانوں سے مذہبی آزادی چھیننا انسانی حقوق کا قتل عام ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہیں مکمل طور پر غیر ظ ہوچکی ہیں، جمہوریت کے دعویدار بھارت کا شرمناک چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، ہم اپنے بھارتی مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔